مسلم دنیا کا مقبول ترین رہنما کون؟ لسٹ جاری

302

اسلام آباد: گیلپ انٹرنیشنل سروے ایجنسی نے دنیا کے مقبول ترین رہنماؤں کی فہرست جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق گیلپ نے بین الاقوامی سطح پر سروے کیا جس کے بعد اس نے  دنیا کے مقبول ترین لیڈروں کی لسٹ جاری کی جبکہ مسلم دنیا کے سب سے مقبول ترین لیڈر کون ہیں، یہ بھی لسٹ میں بتایا گیا ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردگان مسلم دنیا کے مقبول ترین لیڈر قرار پائے ہیں جبکہ  پوری دنیا کے مقبول ترین لیڈروں میں ان کا نمبر پانچواں ہے۔

لسٹ میں پوری دنیا کے کل بارہ مقبول ترین لیڈروں کو شمار کیا گیا ہے۔ اول نمبر پر جرمن چانسلر اینجلا مارکل، دوسرے نمبر پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون، تیسرے نمبر پر روس کے صدر ولاڈیمیر پیوٹن، چوتھے نمبر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، پانچویں نمبر پر ترک صدر رجب طیب اردگان، چھٹے نمبر پر برطانوی وزیر اعظم بورس جونسن، ساتویں نمبر پے چینی صدر زی جن پنگ، آٹھویں نمبر پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، نویں نمبر پر سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز، دسویں نمبر پے برازیل کے صدر جیر بولسنارو، گیارھویں نمبر پر ایرانی صدر حسن روحانی جبکہ بارھویں نمبر پے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو ہیں۔