یونیورسٹی والوں کو اللہ کا حکم برداشت نہ ہوسکا

598

راولپنڈی: فاطمہ جناح یونیورسٹی میں ایک شخص نے باقاعدہ ادائیگی کے بعد ایک بل بوڑد نصب کیا جس میں قرآنی آیت کے ذریعے آج کے معاشرے میں عام ایک حرام فعل کی جانب شناندہی کی گئی تھی جسے آٹھ گھنٹوں کے اندر اندر اتار لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ راولپنڈی کےعلاقے کچہری چوک میں قائم فاطمہ جناح یونیورسٹی میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنے ذاتی خرچے پر اور باقاعدہ رقم کی ادائیگی کے بعد ایک بل بورڈ نصب کیا جس میں آج کے معاشرے میں پھیلے حرام فعل سے متعلق قرآن پاک کی سورۃ النور آیت 19 کا حوالہ دیا  گیا تھا جس میں لکھا ہے،

“یاد رکھو! جو لوگ یہ چاہتے ہیں کہ ایمان والوں میں بے حیائی پھیلے ان کیلئے دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب ہے” (النور: 19)

بل بورڈ میں آیت کے نیچے یہ بھی درج تھا، “ہمیں اشتہارات میں خواتین کی تصاویر استعمال نہیں کرنئ چاہئیں”

مذکورہ بالا بل بورڈ کو یونیورسٹی اور مقامی انتظامیہ نے آٹھ گھنٹوں کے اندر اندر اتار دیا۔

واضح رہے کہ نصب بل بورڈ میں کسی سیاسی پارٹی یا مذہبی جماعت کا ذکر نہیں تھا۔