شمال? ?ورپ م?? ن??و ?? جنگ? مشق?? شروع

230

برسلز میں بروز منگل سے شمالی یورپ میں نیٹو کی جنگی مشقیں شروع ہوگئی ہیں۔

شمالی یورپ میں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے رکن ممالک کی جنگی مشقیں شروع ہو گئی ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق نیٹو حکام نے کہا ہے کہ 4 جون تک جاری رہنے والی ان مشقوں میں وہ ممالک بھی حصہ لے رہے ہیں جو اتحاد کا حصہ نہیں ہیں۔

جنگی مشقوں میں حصہ لینے والے ممالک میں سویڈن، فن لینڈ اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں۔ فضائیہ کی مشقوں میں 115جنگی طیارے اور جرمنی سمیت9 ممالک کے ساڑھے تین ہزار سے زائد فوجی شریک ہیں ۔

شمالی یورپ کے سرحدی علاقوں میں گزشتہ دنوں کے دوران روسی طیاروں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں ریکارڈ کی گئی تھیں۔ دوسری جانب روس نے بھی سائبیریا میں فضائیہ کی مشقیں شروع کر دی ہیں۔