برطانوی کاروباری ادارے پاکستان میں سرمایہ کاری کو ترقی دیں

304

 

 

برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کا سی ڈی سی کا دورہ!

کراچی: برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر مائیک نیتھاوریناکس کی سربراہی میں برٹش ڈپٹی ہائی کمیشن کراچی کے ایک وفد نے سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔اس موقع پر پاکستان کی کارپوریٹ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ عہدیدار اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے کاروباری اداروں کے ارکان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
سی ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئر مین معین ایم فُدا نے وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر معین ایم فُدا نے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان معاشی، کاروباری اور دیگر شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر سی ڈی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسربدیع الدین اکبر نے پاکستانی کیپیٹل مارکیٹ اوراس کی ترقی میں سی ڈی سی کے کلیدی کردار سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر پٹی ہائی کمیشنر مائیک نیتھاوریناکس نے پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے وسیع امکانات پر بات کرتے ہوئے برطانوی کاروباری اداروں کو پاکستان میں اپنے کاروبار کو مزید ترقی اور وسعت دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی ہائی کمشنر سندھ اور بلوچستان کے علاوہ ڈائریکٹر تجارت جیسی اہم ذمہ داری بھی میرے پاس ہے۔ ہم سفارتی سطح پر محسوس کرتے ہیں کہ پاکستان جیسے ملک جہاں سیکیوریٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری ہوئی ہے ہمیں خوشحالی کیلئے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت ہے۔
ڈپٹی ہائی کمشنرنے پاکستانی کییپٹل مارکیٹ کی ترقی کیلئے سینٹرل ڈپازٹری کمپنی کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور ورلڈ بینک کے انڈیکس برائے کاروباری میں آسانی میں پاکستان کی 28درجہ بہتری کو پاکستان کی اہم کامیابی قرارد یا۔