ڈیرہ اسماعیل خان:بم دھماکے میں ایک اہلکار جاں بحق،2 زخمی

137

ڈی آئی خان: کلاچی میں پولیس وین کے قریب بم دھماکے سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی کے قریب پولیس موبائل گزر رہی تھی کہ زمین میں نصب بم دھماکے کا نشانہ بنی،جس کے نتیجے میں پولیس موبائل موجود کانسٹیبل موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق شہید اہلکار کانسٹیبل اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے  اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

شہید ہونے والے کانسٹیبل کا نام ریاض، زخمی ہونے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل شکیل اور ڈرائیور عطاء اللہ شامل ہیں۔