کرونا وائرس سے مزید 98 افراد ہلاک

218

بیجنگ:چین میں کرونا وائرس سے مزید 98 افراد ہلاک جبکہ متاثرین کی تعداد 72 سے زائد ہوگئی۔

چین میں پراسرا کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 98 افراد ہلاک ہوگئے ہیں،وائرس سے کل ہلاکتوں کی تعداد 1868 جبکہ متاثرین کی تعداد 72 ہزار 436 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے پلازما تھراپی کو کورونا وائرس کے علاج کے لیے درست قرار دے دیا ہے۔

کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں تائیوان، جاپان، ہانگ کانگ اور فلپائن میں بھی 4 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔