شوگر ملز کیس: یوسف عباس کی ضمانت منظور

130

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کی شوگر ملز کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے شوگر ملز کیس میں نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کی ضمانت منظور کرلی جبکہ دو کروڑ کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

یوسف عباس کی ضمانت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں منظور کی گئی۔

سماعت کے دوران یوسف عباس کے وکیل کا کہنا تھا کہ شریف کاروباری خاندان ہے۔ نیب نے کسی قانونی جواز کے بغیر یوسف عباس کو گرفتار کیا۔ وکیل نے مزید کہا کہ 48 گھنٹوں کیلئے زیر حراست میں رکھنے کے باوجود ںیب یوسف عباس کے خلاف کوئی ثبوت فراہم نہیں کرسکی۔

واضح رہے کہ نیب نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے یوسف عباس اور مریف نواز کے ساتھ مل کر 410 ملین کی منی لانڈرنگ کی ہے۔