پی ٹی سی ایل اورآر سی سی آئی کے مابین ڈیجیٹل پاکستان کے لیے شراکت داری

49

راولپنڈی (کامرس ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل ) نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ( آر سی سی آئی) کے ساتھ تذویراتی شراکت داری قائم کرنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد راولپنڈی چیمبر سے بزنس کمیونٹی کو پی ٹی سی ایل کی طرف سے جدید ترین ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنا ہے۔ ان میں وائس، ڈیٹا، تیز ترین انٹرنیٹ، بین الاقوامی کنکٹویٹی، کلائوڈ کمپیوٹنگ، سرویلینس، ڈیٹا سینٹر، انفارمیشن سیکورٹی اور وائی فائی سلوشن جیسی مکمل طور پر منظم آئی ٹی اورٹیلی کام سروسز شامل ہیں۔ضرار خان، چیف بزنس سروسز آفیسر ( سی بی ایس او) ، پی ٹی سی ایل اور صبور ملک، پریزیڈنٹ، آر سی سی آئی ،نے معاہدے پر دستخط کیے۔سہیل الطاف، گروپ لیڈر آر سی سی آئی، سلیمان اعوان، جی ایم ڈیجیٹل سروسز، پی ٹی سی ایل، راجا عمر اقبال، چیئرمین آئی سی ٹی قائمہ کمیٹی، آر سی سی آئی، نوشیروان خلیل، ایس وی پی، آر سی سی آئی اور حمزہ سروش، وی پی آرسی سی آئی بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صبور ملک، پریزیڈنٹ، آر سی سی آئی، نے کہا ’’ آر سی سی آئی ہمیشہ سے بزنس کمیونٹی کو جدید خدمات کی فراہمی کا وژن رکھتی ہے اور کمیونٹی کی فلاح وبہبود اور ترقی کے لیے پہلے ہی متعدد منصوبوں کا آغاز کرچکی ہے۔