حیدرآباد:معذور افراد کا سرکاری نوکریاں نہ ملنے کیخلاف احتجاج

60

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)آل معذور بے روزگار اتحاد ایکشن کمیٹی کی جانب سے حیدرآباد سمیت مختلف شہر وں کے رہا ئشی معذور افراد نے سرکا ری اداروں میں معذور کو ٹہ کے تحت نو کر یاں نہ ملنے کے خلاف حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا اور مطا لبا ت منو انے کیلیے سخت نعرے با زی کی ۔ اس موقع پر ایکشن کمیٹی کے رہنما ئو ں اکبر علی ،آصف علی اور محمد فاروق سمیت دیگر نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ معذور افراد کو پانچ فیصد کو ٹہ کے تحت سرکا ری اداروں میں دی جا نے والی نوکریوں میں نظر انداز کیا جا رہا ہے جبکہ گزشتہ سال ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے معذور کو ٹہ کے تحت نو کر یاں دینے کیلیے ہم سے انٹرو یولیے تھے جس میں میرٹ کے مطابق پاس ہو نے کے باوجود ہمیں نو کر یاں فراہم نہیں کی گئیں۔انہو ںنے کہا کہ چند معذور افراد کو نوکر یاں دی گئی ہیں لیکن انہیں اب تک تنخواہیں جا ری نہیں کی گئی ہیں جس کا سبب ڈی آر سی رپو رٹ نہ آنے کا جواز بتایا جا رہا ہے۔انہو ںنے وزیر اعلیٰ سندھ سید مر اد علی شاہ سے اپیل کی کہ ہمیں معذور افراد کے پا نچ فیصد کو ٹہ کے تحت سرکا ری اداروں میں نوکر یاں فراہم کی جا ئیں اور جو معذور افراد تنخواہوں سے محر وم ہیں انہیں فوری تنخو اہیں جا ری کی جا ئیں دوسری صورت میں ہم وزیر اعلیٰ ہا ئوس کراچی کے سامنے احتجاج کر نے پر مجبور ہوں گے۔