و?لاءقتل ??س،پنجاب ح?ومت ن? جو??شل ان?وائر? ?? درخواست واپس ل? ل?

260

پنجاب حکومت نے گزشتہ روز ڈسکہ میں وکلاء کی شہادت کی انکوائری کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں جوڈیشل انکوائری کے لئے دائر درخواست واپس لے لی ۔

پنجاب حکومت نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ڈسکہ میں وکلاء کی شہادت کے جوڈیشل انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے ۔ پنجاب حکومت نے درخواست آرڈیننس 1969 کے تحت دائر کی تھی جس کے تحت حقائق کی چھان بین کر کے واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔پنجاب حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ چونکہ تھانہ سٹی ڈسکہ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہو چکا ہے اور جے آئی ٹی بھی تشکیل دی جا چکی ہے جس نے اپنی کارروائی شروع کر دی ہے۔ متذکرہ بالا حالات کی روشنی میں پنجاب حکومت نے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کے لئے عدالت عالیہ کو کی جانے والی درخواست واپس لے لی ہے۔