?راچ?:??م جون س? مو?رسائ??ل سوارو? ?? لئ? ??لمن? پ?ننا لازم? قرار

255

ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ نے کراچی میں موٹر سائیکل چلانے اور اس پر سفر کرنے والوں کے لئے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دے دیا ۔

ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ کا کہنا ہے کہ یکم جون سے کراچی میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیلمٹ کے بغیر چلانے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف یکم جون سے کارروائی ہوگی اور ساتھ میں ان لوگوں کو بھی ہیلمٹ پہننا ضروری ہوگا جو اس پر سفرکررہے ہوں گے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ موٹر سائیکل پر سفرکرنے اور چلانے والوں کو لازمی ہیلمٹ پہننے کا پابند موٹر سائیکل سیفٹی آرڈیننس کے تحت کیا گیا ہے۔