کرونا وائرس: مزید 117 افراد ہلاک

100

بیجنگ : کرونا وائرس سے مزید 117 افراد ہلاک جبکہ متاثرین میں ووہان کے 271 قیدی بھی شامل ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق چین میں کرونا وائرس کے وار سے مزید 117 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کل ہلاکتوں کی تعداد 2247 ہوگئیں۔

چین میں ایک ہی روز میں 1100 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ متاثرین میں ووہان کے 271 قیدی بھی شامل ہیں۔

کروناوائرس سے 29 ممالک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 76 ہزار سے تجاوز کرگئی تاہم جنوبی کوریا میں 156 کینڈا میں 9 اور ایران میں 5 کیسز رپورٹ ہوئے۔