ملک ریاض اور علی ریاض 1401کنال اراضی کیس میں بری

83

راولپنڈی(صباح نیوز) بحریہ ٹاون کے چیف ایگزیکٹو ملک ریاض اور انکے صاحبزادے علی ریاض 1401کنال اراضی کیس میں بری ہوگئے ،اینٹی کریشن راولپنڈی نے 2009 ء میں ان کے خلاف دھوکا دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سماعت کے کچھ دیر بعد فیصلہ سنادیا۔ملک ریاض اور علی ریاض پر راولپنڈی کے موضع ملک پورعزیزوال داخلی بروالہ کی 1401 کنال اراضی میں خردبرد کا الزام تھا ،فیصلہ سپیشل جج اینٹی کرپشن عدالت راولپنڈی محمد مسرور زمان نے سنایا۔