کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سالانہ انتخابات 28 مارچ 2020 کو ہوں گے،کے یو جے دستور کے ممبرشپ کی تجدید اور نئی ممبر شپ کے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 فروری مقرر کی گئی ہے،
کے یوجے دستور کے صدر طارق ابو الحسن کی زیر صدارت ہونے والے گورننگ باڈی اجلاس کے کئے گئے فیصلوں کے مطابق نئی ممبر شپ کے لیے آنے والے فارموں پر فیصلہ یکم مارچ کو ہونے والے گورننگ باڈی اجلاس میں کیا جائے گا،
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سالانہ انتخابات برائے سال 2020-21اٹھائیس مارچ کو کراچی پریس کلب میں منعقد ہوں گے جسکے لئے ڈاکٹر سیف اللہ خان کو الیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے،
سربراہ الیکشن کمیٹی دیگر اراکین کی نامزدگی کے بعد الیکشن شیڈول کا اعلان کر یں گے۔سالانہ انتخابات سے قبل کے یو جے دستور کی سالانہ جنرل کونسل 7 مارچ 2020 کو کراچی پریس کلب میں دن 2 بجے ہو گی۔