امیرالعظیم آج جماعت اسلامی کے صوبائی اجلاس میں شریک ہونگے،انعام الحق اعوان

58

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)صوبائی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پنجاب انعام الحق اعوان نے کہا ہے کہ ملک بھرکی طرح پنجاب میں بھی رابطہ عوام مہم کا آغازہوگیا اس سلسلے میں آج سیدمودودیؒ بلڈنگ میں امیرصوبہ ڈاکٹرطارق سلیم کی زیرصدارت اہم صوبائی اجلاس ہوگا جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل امیرالعظیم خصوصی شرکت کریں گے ۔ پلاننگ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان ،نائب امرائے صوبہ حافظ تنویراحمد،ڈاکٹرمبشراحمدصدیقی،محمدضیغم مغیرہ ،قاضی محمد جمیل ،ڈپٹی سیکرٹریزجنرل رضا احمدشاہ ،ڈاکٹرحمیداللہ ملک ،محمدعثمان آکاش سمیت صوبے بھرسے امرائے اضلاع وسیکرٹریز،ضلعی صدورسیاسی کمیٹیزاورصدرجے آئی یوتھ ودیگرذمہ داران شریک ہوں گے ۔