امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت میں احمدآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو جنوبی ایشیا میں کشیدگی کم ہونے کی امید ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ کے پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔
صدر ٹرمپ نے پاکستان پر بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات مسترد کردیئے، امریکی صدر کی پاکستان کی تعریف پر بھارتیوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے۔
خٰیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ 2 روزہ دورے پر بھارت میں ہوئے ہیں۔