پنجاب پولیس کو ملی بڑی کامیابی

168

سرگودھا: پنجاب پولیس نے منشیات فروشی اور بھاری اسلح رکھنے کے جرم میں 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی پی او سرگودھا کی ہدایت پر اسنیپ چیکنگ کے دوران بھیرہ پولیس ٹیموں نے بھیرہ انٹر چینج پر دو مشتبہ گاڑیوں کو روکا تھا۔

گاڑیوں کی چیکنگ پر 223 اور 444 بور کی پانچ رائفلیں اور 30 بور کی 3 پستولیں برآمد ہوئیں جس کے بعد موقع پر موجود 8 ملزمان کو فوری گرفتار کرلیا گیا۔

مختلف کارروائیوں میں ضلعی پولیس نے پانچ دیگر منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کیا ہے جن کے پاس سے 135 شراب کی بوتلیں، 2.8 کلوگرام چرس اور 2.2 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔