کورونا وائرس بڑا چیلنج ہے، مل کر کام کرنا ہوگا، جام کمال

58

کوئٹہ (آن لائن) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے کہا ہے کہ کورونا وائرس بڑا چیلنج ہے، مل کر کام کرنا ہوگا، تفتان بارڈر مکمل طور پر سیل کردیا گیا، فینسنگ کا عمل جاری ہے، سخت اقدامات کیے جارہے ہیں۔بلوچستان کو سبز وشاداب بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے شجر کاری مہم کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔میر جام کمال نے کہا کہ کوئٹہ میں 6 پارکس بنانے سمیت ٹف ٹائلز لگائے جا رہے ہیں گرین بیلٹ کی ضرورت ہے وہاں ٹف ٹائلز نہیں لگائیں گے۔ شجر کاری کا سلسلہ ڈیڑھ سال سے جاری ہے۔ معیار کی طرف جانا چاہیے جو مقامی پودوں کوفائدہ دیں کوئٹہ رواں سال 40 لاکھ پودے لگائے جائیں گے ایک دن میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے ۔ آرمی اور ایف سی کے ساتھ مل کر 15 مقامات پر پودے لگائیں گے۔ بلین سونامی منصوبے میں صوبائی اور وفاقی حکومت کا حصہ ہے ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے کہا کہ ایران میں کورنا وائرس پھیلنے کے بعد تفتان بارڈر کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا وفاقی اور صوبائی حکومت ملکر کرونا وائرس کے حوالے سے اقدامات ا ٹھارہے ہیں ہر وبا کا مقابلہ کیا جائے گا۔وفاقی ادارے بھی بہت جلد بلوچستان کا فوری کریں گے ۔ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ترتیب بنا لی جو ضرورت ہوئی فراہم کی جائے گی ۔