واسا ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ جلد از جلد حل کروائیں گے، نثار احمد کھوڑو

77

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)صوبائی مشیر نثار کھوڑو نے کہاکہ واسا ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ زاتی طور پر صوبائی وزیر اعلی سندھ سے مل کر جلد از جلد حل کروائیں گے ان خیالات کااظہار انہوںنے ایچ ڈی اے مہران یونین سی بی اے کے وفد سے بات چیت کے دوران کیا وفد نے جنرل سیکریٹری محمد اسلم عباسی کی سربراہی میں صوبائی مشیر نثار کھوڑو سے ملاقات کی وفد میں اعظم راجپوت ندیم خان‘ عاشق قمبرانی‘ شاہد راجپوت اور سلیم احمد شامل تھے وفد نے نثار کھوڑو کو واسا کے محنت کشوں کی سات ماہ کی تنخواہ‘ پنشن کی عدم ادائیگی اور ادارے میں کام کرنے والے ورک چارج ملازمین کی قلیل تنخواہ اور ان کی مستقلی کے بارے میں آگاہ کیا۔ نثار کھوڑو نے واسا کے محنت کشوں کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے یقین دہانی کرئی کہ وہ ذاتی طور پر اس مسئلے کے بارے میں وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر بلدیات سے مل کر تنخواہوں کی مستقل ادائیگی کے مسئلے کو جلد از جلد حل کرائیں گے ۔