کویت اور عمان میں بھی کرونا وائرس کے 5 کیسز سامنے آگئے۔
العربیہ کے مطابق کرونا وائرس کے 5 کیسز خلیجی ریاستوں عمان اور کویت میں بھی ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
ایران سے کویت پہنچنے والے تین افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے تاہم ابھی حتمی رپورٹ جاری نہیں کی گئی ہے۔ ایران سے عمان پہنچنے والی دو خواتین بھی کرونا وائرس کا شکار پائی گئیں۔
عمان نے کرونا وائرس خطرے کے پیش نظر ایران جانے والی تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں۔
واضح رہے کہ ایران سے آنے والا ایک بحرین کا رہائشی بھی کرونا وائرس کے مرض میں مبتلا پایا گیا تھا۔