طیب اردگان نے 2 ترک فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی

215

انقرہ: لیبیا میں ترک فوج اور حکومت مخالف گروہ کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 2 ترک فوجی ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدررجب طیب اردگان نے میڈیا سے گفتگو کی جس میں انہوں نے لیبیا میں حکومت مخالف گروہ اور ترک فوج کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 ترک فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترک فوجی امن اور استحکام کی خاطر کسی بھی قسم بھی قسم کی قربانی دینے کو تیا رہیں۔

واضح رہے کہ طيب اردگان نے اپنے پچھلے بیان میں لیبیا میں ترک فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا لیکن تعداد کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تھا جس پر شدید تنقید کی گئی تھی تاہم ہلاک فوجیوں کی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے ترک صدر نے 2 ترک فوجی اہلکاروں کی  ہلاک  کی تصدیق کردی ہے۔