?راچ? ،عز?ز آبادت?ان? ?? موبائل پر فائرنگ س? 3ا?ل?ار جا? بحق

244

کراچی کے علاقے عزیز آباد بھنگوریہ گوٹھ میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت 3پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق عزیزآباد نمبر ایک کے علاقے بھنگوریہ گوٹھ میں عزیز آبادتھانے کی موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ اس دوران موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں نے اندھادھند فائرنگ کردی ۔

فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت تین اہلکارموقع پر ہی دم توڑ گئے ۔جاں بحق اہلکاروں کی شناخت سب انسپکٹر سکندر،کانسٹیبل اشرف اور اہلکار عابد کے نام سے ہوئی ہے۔لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے خول ملے ہیں۔

دوسری جانب ڈی آئی جی ویسٹ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ہے اور تفتیشی ٹیم کے ہمراہ شواہد کا جائزہ لیا ہے۔