آرمی چیف سے یورپی یونین کے وفد کی ملاقات

102

راولپنڈی(آئی این پی)یورپی یونین نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق منگل کو یورپی یونین کے ایک وفد نے یورپی یونین کے سفیر کی قیادت میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، افغان مفاہمتی عمل ، مقبوضہ جموں و کشمیر اورکنٹرول لائن کی صورتحال سمیت خطے کی سلامتی کے بارے میںتبادلہ خیال کیا گیا ۔