پاک ایران سرحد کو ساڑھے چار گھنٹے کیلئے کھول دیا گیا

200

پاکستانی حکام نے 306 ایرانی شہریوں کو اپنے وطن واپس جانے کی اجازت دے دی۔

تفتان کی لیویز فورس نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 276 ایرانی ڈرائیور اور 25 ایرانی تاجر سرحد کی بندش کے باعث پھنسے ہوئے تھے۔

پاکستان میں موجود ایرانیوں کو اپنے وطن واپس پہچانے کیلئے پاکستانی حکام نے پاک ایران سرحد کو ساڑھے چار گھنٹوں کے لیے کھولا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ایران میں بھی تقریباً 250 پاکستانی مزدور پھنسے ہوئے ہیں اور حکومت سے اپنی وطن واپسی کے لیے اقدامات کی اپیل کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستانی حکام نے پاک ایران سرحد پر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اسے بند کردیا تھا۔