مدرسے کی دیوار گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی

221

لاہور: مدرسے کی دیوار گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

نجی نیوز ایجنسی کے مطابق لاہور کے علاقے چونگی قمرسدھو مٰیں مدرسے کی دیوار گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

دیوار گرنے کا واقعہ مدرسے میں کھدائی کے دوران پیش آیا۔ جاں بحق اور ذخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت 50 سالہ ارشاد، 23 سالہ ندیم اور 50 سالہ کریم کے نام سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بلوچستان میں ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔