کروناوائرس: ایران میں اموات کی تعداد 19 ہوگئی

228

تہران: چین کے بعد کرونا وائرس سے ہونے والی سب سے زیادہ اموات کا حامل ملک ایران بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران میں کرونا وائرس سے اب تک اموات کی تعداد 19 ہوگئی ہے جبکہ 139 افراد متاثر ہیں۔ ایران کے متعدد علاقوں میں عوامی اجتماعات پر پابندی اور اسکولز کالجز بھی بند کردیئے گئے ہیں۔ کھیلوں کی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ایرانی نائب صدر بھی چند روز قبل کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔ انہیں ان کی رہائش گاہ پر اکیلے رکھا گیا ہے جہاں کسی کو بھی ان سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔