ا?گز??? ?? شع?ب ش?خ سم?ت 7?ائر???رز گرفتار،مقدم? درج

244

وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ سمیت کمپنی کے 7ڈائریکٹرز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے جب کہ کمپنی کے دفتر سے لاکھوں جعلی ڈگریاں (غیر پرشدہ)قبضے میں لی ہیں۔

ایف آئی اے نے ایگزیٹ کا دفتر بھی سیل کردیا ہے ۔ شعیب شیخ کے خلاف مقدمے میں جعلی ڈگریاں، دھوکا دہی، فراڈ اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ اس سے پہلے ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کے سی ای اوشعیب شیخ سے 9 گھنٹے تک طویل بیان ریکارڈ کیاتھا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات کا کہنا ہے کہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں ایگزیکٹ کے دفتر کی تلاشی لی گئی اور کافی شواہد اکٹھے کیے گئے۔ ایگزیکٹ کے دفتر سے لاکھوں ڈگریاں اور اسٹوڈنٹس کارڈز ملے ہیں۔ ایگزیکٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر وقاص کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار افراد کو ایف آئی اے سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کے لیے بستر اور کھانا پہنچايا دیا گیا ہے۔ شعیب شیخ کو آئندہ 24 گھنٹوں میں عدالت پیش کئے جانے کا امکان ہے۔