سکھر (نمائندہ جسارت) میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی خصوصی ہدایت پر چیف آفیسر ہیڈ کوارٹر پیر عطاالرحمن خان نے نجی کمپنی کے نمائندوں اور متعلقہ سینیٹری انسپکٹرز کے ہمراہ یو سی 1 اور 2 کا تفصیلی دورہ کر کے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور منتخب بلدیاتی نمائندوں ڈاکٹر عبدالخالق جتوئی، نذر محمد سومرو، ریحان صدیقی سے ملاقات بھی کیں۔ مذکورہ یوسیز میں نالیوں کے اوور فلو ہونے پر چیف آفیسر ہیڈ کوارٹر نے نجی کمپنی کے نمائندوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت جاری کیں۔