گ?ر م?? ?راف?ا? ر??ن? ?? جگ? ختم ?وگئ?،شع?ب مل?

247

دو سال بعد ٹیم میں دھواں دھار واپسی کرنے والے آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ان گھر پر اتنی ٹرافیاں جمع ہوگئیں کہ اب مزید رکھنے کی جگہ باقی نہیں ہے۔

زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میں 112رنز بناکر مین آف دی میچ قرار پانے والے شعیب ملک سے جب تقریب تقسیم انعامات میں رمیز راجہ نے سوال کیا کہ آپ کے گھر تو بہت سے ٹرافیاں جمع ہے جو آپ کی اہلیہ نے جمع کی ہیں ،اب آپ یہ ٹرافی گھر کر جائیں گے تو کیا کیسا لگ رہا ہے؟ جس پر آل رؤنڈر مسکرادیے اور خوشگرار موڈ میں کہنے لگے کہ مجھ سے زیادہ میری اہلیہ کی ٹرافیاں اور اعزازات گھر میں موجود ہیں ، ثانیہ کی ٹرافیوں کی تعداد مجھ سے زیادہ ہے اور اب تو گھر میں ٹرافی رکھنے کی جگہ بھی ختم ہوگئی ہے۔

شعیب ملک نے مداحوں اور ٹیم مینجمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا میں ان سب لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا خصوصاً مشتاق احمد اور وقار یونس کا جنہوں نے پرموٹ کرکے پانچویں سے تیسری پوزیشن پر مجھے کھلایا۔