ہم اب کہہ سکتے ہیں کروناوائرس پاکستان میں آچکا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

412

اسلام آباد، وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس آچکا ہے۔ عوام اپنے اردگرد رہنے والوں پر نظر رکھیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دو افراد میں کروناوائرس کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ہم اب یہ کہہ سکتے ہیں کہ کروناوائرس پاکستان میں بھی آچکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ قوم کو چاہیے بس احتیاط سے کام لے۔ مکمل تصدیق سے پہلے کسی دوسرے شخص میں وائرس کی منتقلی کا نہیں کہہ سکتے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ عوام ایسی خبروں کے پھیلانے سے گریز کریں جس سے خوف وہراس میں مزید اضافہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر کروناوائرس سے متعلق خبروں سے قوم کو ہر روز باخبر رکھا جائے گا۔ کروناوائرس کو پاکستان میں وبائی صورت اختیار نہیں کرنے دیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں دو افراد کے کروناوائرس ٹیسٹ possitive آئے ہیں۔ ایک مریض کا تعلق سند سے ہے جبکہ دوسرے کا فیڈرل ایریا سے ہے۔