کراچی: ایف آئی اے نے خفیہ کارروائی کے دوران بکیوں سے رابطہ رکھنے والے 3 ہندوؤں کو گرفتار کرلیا۔
نجی نیوز ایجنسی کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے خفیہ کارروائی کرتے ہوئے بھارتی بکیوں کے ساتھ رابطہ رکھنے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
ملزمان میں مہیندر کمار، نریش کمار اور نریش کمار عرف جانی شامل ہیں۔ تینوں کے پاس سے لیپ ٹاپ اور اور موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان نے مختلف بینکوں میں اکاؤنٹس بھی کھولے ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ آج پی ایس ایل 5 راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے مقابلہ ہوگا۔