محمد مرس? ?? سزائ? موت ?? مذمت ?رن? پر مصر ?ا پا?ستان س? احتجاج

286

مصرکے پہلے منتخب جمہوری صدر محمد مرسی کو سزائے موت دینے کی مذمت کرنے پر مصر ی حکومت نے پاکستان سے احتجاج کیا ہے ۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق مصر کی حکومت نے پاکستان سے اس بات پر احتجاج کیا ہے کہ اس نے معذول مصری صدر محمد مرسی کو عدالتوں سے سنائی جانے والی پھانسی کی سزا کی مذمت کی ہے۔

مصری وزارت خارجہ نے مصر میں پاکستانی سفیر کو طلب کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ مصری حکام کا کہنا ہے کہ محمد مرسی کو سزا مصر کا اندرونی معاملہ ہے جس میں پاکستانی مداخلت دونوں ممالک کے تعلقات پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ نے سابق مصری صدر محمد مرسی کی سزائے موت پر مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انصاف کی فراہمی برابری اور شفافیت کے اصولوں پر مبنی ہونی چاہئے جب کہ پاکستان کے علاوہ امریکا، یورپی یونین اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے بھی محمد مرسی کی سزائے موت کی مذمت کی تھی۔