عورت مارچ کے خلاف خاتون سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئی

173

کراچی: خواتین کے عالمی دن پر عورت مارچ کے خلاف خاتون سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد علی بدر نے خاتون مارچ کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران درخواست گزار خاتون نے موقف اپنایا کہ خواتین کے عالمی دن پر عورت مارچ کے نام پر غیر اخلاقی نعرے لگائے جاتے ہیں جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ ان کو اجازت کون دیتا ہے ؟ دستاویزات فراہم کیے جائیں۔

فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ مارچ اور ریلی مشروط اجازت سے ہوتے ہیں، بغیر اجازت مارچ نہیں ہوتا۔

درخواست گزار خاتون عدالت کو مطمئن نہ کرسکی جس پر عدالت نے خاتون کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی۔