مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائلیوں کیلئے 1800 گھر تعمیر کرنے کا اعلان

118

یروشلم: اسرائیل کی تعمیراتی منصوبہ بندی کمیٹی نے مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائلیوں کیلئے مزید 1800 گھروں کی تعمیر کا نوٹس جاری کردیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے وزیر دفاع نفتالی بینٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی سرزمین کا ایک انچ بھی عربوں کو نہیں دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پلاننگ کمیٹی نے مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلیوں کیلئے مزید 1800 گھروں کی تعمیر کا نوٹس جاری کردیا ہے اور اس پر عمل بھی کردیا گیا ہے۔ ہم کسی بھی کام کیلئے انتظار نہیں کرتے، فوراً عمل کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم کایہودی آباد کاری کےمنصوبہ پرعمل درآمد کا اعلان

انہوں نے مقبوضہ فلسطین اور مغربی کنارے کو اسرائیل کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی زمین کا ایک انچ بھی عربوں کو نہیں دیا جائے گا۔

اسرائیلی وزیر دفاع اور پلاننگ کمیٹی کے اس اعلان کا مقبوضہ مغربی کنارے پر یہودی آبادکاروں کی علمبردار تنطیم ‘ییشا کؤنسل’ کی جانب سے بھر پور انداز سے خیر مقدم کیا گیا۔