کراچی
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے صدر انجم نثار نے معرو ف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے کو ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے ” کسٹمز “ کے سال 2020 کے لیے کنوینر مقرر کیا ہ
ے۔ایف پی سی سی آئی کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ شبیر منشاء چھرہ اپنے تجربات اور بہترین خدمات کو بروئے کار لاتے ہوئے تاجربرادری کو محکمہ کسٹمز کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کریں۔شبیر منشاہ چھرہ ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹیو کمیٹی برائے2020کے ممبرہیں اور ایف پی سی سی آئی کی بجٹ تجاویزمرتب کرنے والی کمیٹی میں بھی شامل ہیں
نیز پاکستان آرٹی فیشل لیدرامپورٹرز اینڈمرچنٹس ایسوسی ایشن(پالیما) کے بانی چیئرمین کے علاوہ ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدراور معروف صنعتکار مرحوم منشاء چھرہ کے صاحبزادے ہیں۔ وہ کسٹمز سمیت ایف بی آر سے متعلق امور میں بھی کمال مہارت رکھتے ہیں۔