ترک فوجیوں کی شہادت پر ترکی کا اعلان یورپ کیلئے پریشان کُن

277

انقرہ: شام کے صوبے ادلب میں روس اور اتحادی افواج کے حملے میں 33 ترک فوجیوں کی شہادت کے بعد ترکی نے بیان دیا ہے کہ شامی مہاجرین کو یورپ جانے سے اب نہیں روکا جائے گا۔

سال 2016 سے ترک افواج کی شام میں موجودگی سے اب تک کی یہ سب سے زیادہ تعداد میں ہونے والی ترک فوجیوں کی شہادت ہے۔

واضح رہے کہ ترکی اور یورپی ممالک کے مابین ہوئے ایک معاہدے کے تحت ترکی نے شام سے آنے والے مہاجرین کو یورپ جانے سے روکا ہوا تھا۔ ترک فوجیوں کی شہادت کے بعد ترکی نے معاہدے سے دستبرداری کا اظہار کرتے ہوئے شامی مہاجرین کو مزید روکنے سے انکار کردیا ہے۔

خیال رہے کہ ترکی کے اس انکار کے باعث لاکھوں کی تعداد میں مہاجرین کے آنے سے یورپ کوتشویش ناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔