لاہور ائیرپورٹ پر شراب اسمگل کرنے والا گرفتار

212

لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بنکاک سے آنے والے مسافر کے بیگ سے کثیر تعداد میں شراب کی بوتلیں اور سگریٹ کے بنڈل برآمد ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق مسافر مظہر اقبال اپنے دوستوں کے ہمراہ بنکاک سے لاہور پہنچے تھے۔ شبہے کی بنا پر سیکورٹی عملے نے سامان چیک کیا تو شراب کی 81 بوتلیں اور سگریٹ کے 60 بنڈل برآمد ہوئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 8 فروری کو لاہور ایئرپورٹ سے ابو ظہبی جانے والے ایک مسافر کے بیگ سے پستول کا میگزین اور گولیاں بھی برآمد کی گئی تھیں اور 13 جنوری کو ایک خاتون کو بھی اپنے سامان میں پستول کی گولیاں رکھنے کے جرم میں حراست میں لیا گیا تھا۔