دوحا: افغان امن معاہدے پر امریکہ اور طالبان کی جانب سے حتمی دستخط کردیئے گئے۔
معاہدے پر حتمی دستخط کی تقریب میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی شامل تھے۔
افغان امن معاہدے پر طالبان کی جانب سے ملا عبدالغنی برادر نے اور امریکا کے نمائندے برائے مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے دستخط کیے۔
مزید پڑھیے: امریکہ کی 19 سالہ جنگ کے دلدوز مناظر
معاہدے میں افغانستان سے امریکی افواج کے 14 ماہ کے دوران مکمل انخلاء کی ضمانت دی گئی ہے جبکہ القاعدہ اور متعدد دہشتگرد تنظیموں کو سرزمین افغانستان کو خطرناک عزائم کیلئے استعمال نہ کرنے کی بھی ضمانت موجود ہے۔
واضح رہے کہ یہ معاہدہ امریکی تاریخ کی سب سے طویل 19 سالہ جنگ کے خاتمے کا سدباب ہے۔