مہاتیر محمد نے ایک بار پھر وزیر اعظم بننے کی حامی بھرلی

199

کوالالمپور: سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے اتحادی جماعت سے معاملات طے ہوجانے کے بعد ایک بار پھر وزیر اعظم بننے کی حامی بھرلی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مہاتیر محمد نے حکومت کے سابق اتحادی انور ابراہیم کے ساتھ بات چیت کرنے کے بعد ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اب اتحادی جماعتوں کی مطلوبہ حمایت موجود ہے اور وہ ایک بار پھر وزیر اعظم بننے کو تیار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مہاتیر محمد نے اتحادی جماعتوں سے اختلافات کے نتیجے میں وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دیا تھا اور کہا تھا کہ اگراکثریت میں دوبارہ حمایت ملی تو پھر وزیر اعظم بننے کو تیار ہوں۔