اینٹی کرپشن نے سینٹرل پولیس آفس کے ترقیا تی کاموں میں مبینہ بدعنوانی پر تفتیش تیز کردی

122

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی محکمہ اینٹی کرپشن نے سینٹرل پولیس آفس کے ترقیا تی کاموں میں مبینہ بدعنوانی پر تفتیش تیز کردی ،اینٹی کرپشن زرائع کے مطابق کراچی میں واقع سندھ پولیس کے مرکزی دفتر کے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر کے اجراءسے قبل ہی کا موں کا آغاز کردیا گیا،30 جنوری کو رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹینڈر مشتہر کیے گئے جب کہ کام اس قبل شروع کردیا گیا، جس کی وضاحت کے لیے اینٹی کرپشن نے متعلقہ افسران اور انجینئرز کو دو مارچ کو طلب کرلیا جن سے متعلقہ ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت دی گئی ہے ، دوسری طرف سینٹرل پولیس آفس میں حالیہ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے اینٹی کرپش کی ایک ٹیم سینٹرل پولیس آفس بھی گئی ، جس نے وہاں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے جائزے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کاموںکی تصاویر بھی کھینچی گئیں