بنگلہ دیشی پولیس کے ہاتھوں 7 روہنگیا مسلمان قتل

226

روہنگین مسلمان بنگلہ دیش میں بھی محفوظ نہیں۔ بنگلہ دیشی کی ایلیٹ پولیس ریپیڈ ایکشن بٹالین (RAB) نے 7 روہنگین مسلمانوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

میانمار حکومت کی جانب سے نشل کشی کے اقدام سے بچنے کیلئے لاکھوں روہنگین مسلمان بنگلہ دیش میں پناہ گزیں ہیں۔

بنگلہ دیشی حکومت اور میانمار میں معاہدہ ہے کہ بنگلہ دیش، میانمار سے آنے والے مہاجرین کو وطن واپس بھیجے گا جبکہ مہاجرین کا وطن واپسی سے انکار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پہلے ان کو تحفظات کی ضمانت دی جائے۔

RAB ایلائٹ پولس کے ہاتھوں روہنگین مسلمانوں کی ہلاکت پر انسانی حقوق تنظیموں کی جانب سے سخت تنقید بھی کی گئی۔

واضح رہے کہ 3 مئی 2013 میں بھی ریپیڈ ایکشن بٹالین پولیس نے بنگلہ دیش میں توہین رسالتﷺکےحوالے سے سزائے موت کے حق میں احتجاج کرنے والوں کو بھی ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا تھا جس میں درجنوں افراد ہاتھوں قتل اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔