افغانستان، امریکہ کو بیچ میں نہ لائے، وزیر خارجہ

226

اسلام آباد: پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر افغانستان کو پاکستان حکومت سے کوئی مسئلہ ہے تو براہ راست ہم سے بات کرے۔ امریکہ کو بیچ میں لانے کی ضرورت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے امریکہ طالبان معاہدے کے حوالے سے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت کو چاہیئے کہ پاکستان سے اپنے مسائل خود سلجھائے۔ امریکہ کے پاس نہ جائے۔انہوں ے کہا  کہ اگر مجھے افغانستان کے ساتھ کوئی مسئلہ ہوگا تو میں امریکہ کےپاس نہیں جاؤں گا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ طالبان امریکہ کے درمیان معاہدہ بھی پاکستان کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ اگر پاکستان افغانستان میں عسکری حل کے منفی نتائج سے دنیا کو آگاہ نہیں کرتا تو یہ معاہدہ ممکن نہیں تھا۔

واضح رہے کہ ماضی میں افغان حکومت پاکستان پر طالبان رہنماؤں کو پناہ دینے کا الزام لگاتی رہی ہے جس کی اسلام آباد سختی کے ساتھ تردید کرتا رہا ہے۔