اب یورپ بھی مہاجرین کا بوجھ اٹھائے، طیب اردگان

273

استنبول: ہزاروں کی تعداد میں شامی مہاجرین یورپ منتقل ہونا شروع ہوگئے۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ یورپ بھی اب مہاجروں کا بوجھ اٹھائے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رجب طیب اردگان نے بیان دیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ کئی ممالک نے انہیں ٹیلیفون کیا کہ مہجرین کو روکنے کیلئے بارڈر بند کردوں لیکن میں نے انکار کردیا اور کہا جو ہونا تھا وہ ہوگیا۔ اب آپ کو بھی مہاجروں کا بوجھ اٹھانا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس کے صدر پیوٹن سے میری جلد ملاقات ہوگی جس میں شام میں ترک افواج پر حملے کی وضاحت، موجودہ صورتحال اور مزید پرتششد واقعات کو روکنے کیلئے نئی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چند دنوں قبل شام میں موجود ترک افواج پر حملہ ہوا تھا جس میں 33 فوجی شہید ہوگئے تھے۔ ترک فوجیوں کی ہلاکت کے بعد اردگان نے ترکی میں پناہ گزیں لاکھوں شامی مہاجرین کو یورپ جانے کی اجازت دے دی تھی۔ یونان کے بارڈر پر شامی مہاجرین کو روکنے کیلئے فورسز تعینات کردی گئیں ہیں۔