پشاورپول?س ?? پ?رت?ا?، 562 افراد گرفتار

235

پشاور: پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 562 افراد کو گرفتار کرلیا ، گرفتار افراد میں 35 افغانی بھی شامل ہیں۔

آئی جی خیبر پختون خواہ ناصر درانی نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے بھر میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی کے نے کہا کہ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں 899 مشتبہ گھروں کی تلاشی لی تلاشی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی بر آمد کیا گیا جبکہ 562 افراد کو حراست میں لیا گیا حراست میں لئے گئے افراد میں 35 افغان بھی شامل ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر کے پوش علاقوں کے ہوٹلز کی جامع تلاشی لی گئی اور وہاں رہائش پزیر افراد کا ڈیٹا بھی حاصل کیا گیا ۔

اس کے علاوہ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں سے لاؤڈ اسپیکر کی خلاف ورزی پر 8 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان پر لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیاہے ۔

یاد رہے کہ اپیکس کمیٹی کے حالیہ اجلاس کے بعدپشاور پولیس نے شہر بھر میں سیکیورٹی انتہائی سخت کردی ہے اور مشتبہ افراد پر کڑی نگرانی رکھی جارہی ہیں۔