روا? سال ?? آخرم?? نصف دن?ا آن لائن ?وجائ? گ?

221

ٹیکنالوجی میں انقلاب کے بعد دنیا ایک گلوبل ویلج بن گئی اور اب اس ڈیجٹل دنیا کی نصف آبادی رواں سال کے آخر میں آن لائن ہوجائے گی۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 2015کے آخر میں دنیا کی مجموعی آبادی کا نصف حصہ  انٹرنیٹ استعمال کرنے والا بن جائے گا۔

انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین نے پیش گوئی کی ہے کہ اس سال کے آخر تک تین ارب 20 کروڑ لوگ آن لائن ہوں گے جبکہ موجودہ تعداد سات ارب دو کروڑ ہے۔

آئی سی ٹی کے مطابق رواں سال کے اختتام پرموبائل استعمال کرنے والوں کی تعداد سات ارب سے زیادہ ہو جائے گی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سال کے آخر تک 80 فیصد ترقی یافتہ ممالک اور 34 فیصد ترقی پذیر ممالک میں رہنے والوں کو کسی نہ کسی صوت میں انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہو گی۔