بی ٹیک اور ڈپلومہ انجینئر ز کو عہد وں سے ہٹا نے سے تر قیا تی کام متاثر ہونگے

161

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)بے ٹیک انجینئر نگ کونسل سندھ کے صدر محمد اعظم میمن نے کہا ہے کہ بی ٹیک اور ڈپلومہ انجینئر ز کو عہد وں سے ہٹا نے کے بعد سندھ سمیت ملک میں جا ری تر قیا تی کام بھی متاثر ہو نے کا خدشہ پید ا ہو گیا ہے ۔ وہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔ اس موقع پر محمد کریم قریشی ، مہر دین دایو،خلیل احمد اور مختار جو نیجو سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے بتایاکہ پاکستان انجینئر نگ کونسل نے سپریم کو رٹ کے فیصلے کی غلط تشر یح کر تے ہوئے بی ٹیک انجینئر ز اور ڈپلو مہ انجینئر ز کو ان کے عہد وں سے ہٹا کر کام کر نے سے روک دیا ہے جبکہ سپر یم کو رٹ آف پاکستان نے ہما ری تر قیوں کا کوٹہ بحا ل رکھا ہے لیکن محکمہ ایجو کیشن ورکس حیدرآباد کے چیف انجینئر نظام الد ین شیخ نے سندھ ہا ئی کو رٹ کو سپر یم کو رٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کرکے گمر اہ کر نے کی کو شش کی ہے جس کی وجہ سے سندھ ہا ئی کو رٹ نے بی ٹیک انجینئر ز اور ڈپلو مہ انجینئر ز کی ترقیوں کا کو ٹہ ختم کرکے بی ای انجینئر ز کو دینے کا حکم دیا ہے جس کے بعد ہم نے سندھ ہا ئی کو رٹ سے رجوع کیا ہے جس کی سما عت 11ما رچ 2020ء کو رکھی گئی ہے۔انہو ںنے کہا کہ نیشنل ٹیکنالو جی کو نسل پاکستان کو قانونی حیثیت دینے کیلیے قانون پاس کیا گیا ہے جو کہ سینیٹ آف پاکستان میں جمع شدہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی ٹیک اور ڈپلومہ انجینئر ز کو عہد وں سے ہٹا نے کے بعد سندھ سمیت ملک میں جا ری تر قیا تی کام بھی متاثر ہو نے کا خد شہ پید ا ہو گیا ہے جبکہ بی ٹیک اور ڈپلو مہ انجینئرزقانون کے مطابق اپنی ذمے داریاں ادا کر رہے ہیں جبکہعدالت عظمی اپنے فیصلے میں پاکستان انجینئر نگ کونسل کے ممبر سید کا شف علی شاہ کی اپیل مستر د کر چکی ہے ۔