لاڑکانہ پولیس کی کارروائی، اشتہاری و مطلوب 12 ملزمان گرفتار

119

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے اشتہاری، روپوش و مطلوب 12 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، چرس، شراب، بھنگ، چوری شدہ کار اور موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے۔ مارکیٹ پولیس نے دوران چیکنگ سرگرم، ملزم نواز جاگیرانی کو پستول اور گولیوں سمیت، شوکت تنیو اور رضوان کورائی کو چرس سمیت، ولید پولیس نے ملزم زاہد جاگیرانی کو پستول اور گولیوں سمیت، ملزم ذوالفقار خروس کو چرس سمیت، دامراہ پولیس نے دوران چیکنگ سرگرم ملزم معتبر جاگیرانی کو ڈبل بیرل بندوق اور کارتوسوں سمیت، سول لائین پولیس نے اشتہاری ملزم حسن مغیری کو، رحمت پور پولیس نے ملزم نثار لاڑک کو شراب سمیت، شہید الٰہی بخش سیال پولیس نے چار منشیات ڈیلر ناصر، یاسین، سلطان اور منٹہار نوناری کو سات من بھنگ سمیت گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب رتوڈیرو پولیس نے شہری زوہیب راجپوت کی چوری کی گئی کار جبکہ دڑی پولیس نے شہری راحب لغاری کی چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد کرکے مالکان کے حوالے کردی ہے۔