پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرکے قوم سے اربوں روپے لوٹے جارہے ہیں

125

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی کونسل کے رکن مسلم لیگ (ن) حیدرآباد ڈویژن کے ترجمان جمال عارف سہروردی نے پیٹرولیم لیوی 106 فیصد بڑھانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کی آڑ میں پاکستانی قوم سے اربوں روپے اضافی لوٹے جارہے ہیں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان سے درخواست کی وہ پارلیمنٹ میں تحقیقات کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ 10 ارب روپے ماہانہ لوٹنے والی حکومت کس منہ سے غریب کی بات کرتی ہے ؟ تحقیقات ہونی چاہئے کہ اوگرا کی ڈیزل میں 12.04 روپے کی کمی کی تجویز کے باوجود 5 روپے کمی کی منظوری کیوں دی گئی انہوں نے کہا کہ ڈیزل 25،پیٹرول پر 19 روپے سے زائد وصولی اور مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی 105.5 فیصد بڑھانا سراسر ظلم و زیادتی ہے جمال عارف سہروردی نے کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ 2009 ء کے بعد سب سے بلند ترین سطح پر ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے موجودہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کے ایٹم بم عوام پر برسانا شروع کردئیے ہیں اور پھر حکومت معصوم بننے کیلیے قابل مذمت کردار ادا کررہی ہے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود قوم پر مسلسل ظلم و ستم کیا جارہا ہے اس کا حساب موجودہ حکمرانوں کو دینا پڑیگا دونوں ہاتھوں سے قوم کو لوٹنے کے باوجود مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 480 ارب سے زائد کا ریونیو خسارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشیاء خورد نوش کی قیمتوں میں 12.4 فیصد کا اضافہ بھی ناقابل برداشت ہے مسلم لیگ (ن) کے 60 ماہ کے دور میں مہنگائی کبھی ڈبل ڈیجیٹ میں نہیں گئی جو آج 14.6 فیصد کی بلند ترین سطح پر ہے آٹا چینی چور حکومت چلارہے ہوںگے تو غریب کا چولہا جلے گا نہ کاروبار چلے گا حکومت اور اس میں شامل لوگوں کو پیٹ بھرے تو غریب کو کچھ ملے گا انہوں نے کہا وزیر اعظم کے دائیں بائیں وہ لوگ موجود ہیں جن کے ناموں کے کرکٹ میدانوں میں چینی چور کے نعرے بلند ہورہے ہیں پاکستان مسلم لیگ (ن) مافیا کو بے نقاب کریگی تمام ادارے تباہ حکومت کی ڈوریاں کہیں اور سے ہلائی جارہی ہیں جمال عارف سہروردی نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف جلد وطن واپس آئیں گ ے جوگ لوگ نواز شریف کی صحت کا مذاق اڑارہے ہیں وہ خدا کا خوف کریں کل ان کے ساتھ بھی ایسا ہوسکتا ہے۔