گزشتہ روز ایک ٹی وی شو کے دوران ڈرامہ میرے پاس تم ہو کے مصنف خلیل الرحمٰن قمر کی جانب سے ماروی سرمد کو کھری کھری سنانے پر جہاں متعدد لوگوں نے خلیل الرحمٰن کی حمایت کی، وہیں وینا ملک بھی خلیل الرحمٰن کے دفاع میں سامنے آگئیں۔
وینا ملک نے سوشل ویب سائٹ ٹوئیٹر پر خلیل الرحمٰن کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ شور مچا رھے ھیں کہ خلیل صاحب نے عورت کی تضحیک کردی، وہ ذرا غور سے ماروی سرمد کو دیکھیں کیا انھیں عورت اور گینڈے میں کوئ فرق نظر نہیں آتا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل پر عورت مارچ سے متعلق شو پر خلیل الرحمٰن نے ماروی سرمد کو پوسٹروں پر نازیبا اور غیر اخلاقی جملے لکھنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ان کی بے عزتی کی تھی۔