کوئٹہ ائر پورٹ کے بڑے رن وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

75

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ ائر پورٹ کے بڑے رن وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ، ائرپورٹ کی توسیع کا آغاز 2016 ء میں ہو،رن وے سے بڑے جہازوں کو کوئٹہ ائرپورٹ پر اترنے میں آسانی ہو گی۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ائر پورٹ کے بڑے رن وے کا سنگ بنیاد وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے ہمراہ رکھا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ کوئٹہ ائرپورٹ ہرسال 5 لاکھ مسافر ہینڈل کرتا ہے، یہاں پر ہفتہ وار 38 پروازیں آتی ہیں۔ ائرپورٹ کی توسیع کا آغاز 2016 ء میں ہوافیز ون مئی 2018 ء میں مکمل ہوا، ٹرمینل بلڈنگ کی تعمیر 2016ء میں شروع ہوئی اور منصوبے پر کل لاگت میں 3 بلین روپے آئی۔غلام سرور خان نے کہا کہ رن وے کی تعمیر نو بہت پہلے ہو جانی چاہیے تھی،رن وے کے چھوٹے ہونے کی وجہ سے بڑے جہاز کوئٹہ ائیرپورٹ پر نہیں اتر پاتے تھے، رن وے کے تیسرے ترقیاتی مرحلے کی بنیاد رکھ دی ہے،رن وے مکمل ہونے کے بعد 777 بوئنگ فلائٹ آپریشن یہاں ممکن ہو گا،پی آئی اے کوئٹہ سے حج کی پروزایں شروع کر پائے گا، اس کے ساتھ ساتھ ائر پورٹ کے مرکزی رن وے کی بحالی کی بنیاد بھی رکھ رہے ہیں۔ وفاقی وزیر ہوا بازی نے کہا کہ ائر پورٹ ٹرمینل کے رقبے کو 73 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ مربع فٹ کر دیا گیا ہے تا کہ مسافروں کے لیے آسانی ہو۔ 3چیک ان کاوئنٹرز کو بڑھا کر 12 کر دیا گیا ، امیگریشن کاونٹرز کو بھی بڑھا دیا گیا ہے،ڈومیسٹک اور بین الاقوامی آمد میں بیگیج بیلٹ 2 کر دی گئیں ہیں،انٹرنیشنل لاوئنج میں نشستیں 260 سے بڑھا کر 816 کر دی گئی ہیں۔غلام سرور خان نے مزید کہا کہ سی آئی پی لائونج میں نشستوں کی تعداد 53 کر دی گئی ہیں، ڈومیسٹک ڈیپارچر میں200 سے 432 نشستوں تک کا اضافہ کیا گیا ہے اس کے علاوہ 4 ایکسیلیٹرز، 4 ایلیوٹرز اور 2 پاسنجر بورڈنگ پل بھی قائم کیے گئے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہیڈ آف سٹیٹ کے لئے اسٹیٹ لاوئنج کی ایک نئی سہولت شامل کی گئی ہے،ٹرمینل کی توسیع کے بعد،کوئٹہ ائیرہورٹ سالانہ 1.6 ملین مسافر ہینڈل کر پائے گا۔